25

افغان خواتین کی کرکٹ پر ممکنہ پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے  ترجمان نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں خواتین کی کرکٹ پر ممکنہ پابندی کی خبروں پر تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل افغانستان میں ویمن کرکٹ کی صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے۔

آئی سی سی ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اور اس کے کرکٹ پر اثرات پر آئی سی سی بورڈ کی اگلی میٹنگ میں بات ہوگی۔

افغان طالبان نے خواتین کرکٹ پر پابندی لگادی اور کہا ہے کہ خواتین کو ضرورت کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت ہے، کرکٹ اور دیگر کھیل خواتین کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں