14

معروف فنکار طلعت اقبال وینٹی لیٹر پر منتقل

ماضی کے سینئر فنکار طلعت اقبال  اس وقت امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سینئر فنکار طلعت اقبال بے ہوش اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 اداکار طلعت اقبال کافی عرصے سے ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں مقیم ہیں۔

بیٹی صومی حسین کا کہنا ہے کہ طلعت اقبال کی طبیعت خراب ہے، انہیں کورونا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طلعت اقبال کی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی ہے۔

اور ان  کی زندگی کے 36 گھنٹے اہم ہیں، وہ بے ہوش ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق چند ہفتے پہلے اداکار طلعت اقبال کی بیٹی کا انتقال ہوا تھا، بیٹی کے انتقال کے بعد سے طلعت اقبال کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔

اداکار طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔

اداکار طلعت اقبال نے کئی فلموں میں بھی کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں