19

اقوام متحدہ کا اشرف صحرائی قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے محمد اشرف صحرائی کو12 جولائی 2020 کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا ۔ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے جانے کے بعد انہیں جموں کی ادھمپور جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ جیل میں ان کی حالت بگڑ نے پر بھی انھیں بروقت ڈاکٹر تک رسائی نہ دی گئی اور حالت زیادہ بگڑنے پر انہیں رواں برس 04 مئی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں اگلے روز وہ فات پا گئے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت کو لکھے گئے اپنے خط میں سینئر حریت رہنما کے زیر قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 60 دن کے اندر اندر جواب دے اور اس دوران قانون کے مطابق اور انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے محمد اشرف صحرائی کی گرفتاری، نظربندی اور انتقال کا جائزہ لینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے تاکہ ان کے دونوں بیٹوں کے انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنایا جائے اور مبینہ خلاف ورزیوں کے ذمہ دار افراد کو جوابدہ بنایا جائے۔

واشنگٹن میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلیے خدمات اور قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلیے واشنگٹن میں ایک تعزیتی ریفرنس ہواجس میں پاکستانی ، کشمیری اور مشرق وسطی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر امریکی مسلمانوں اور امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ سید علی گیلانی نے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کی اور انھوں نے اپنی پوری زندگی اس مقدس مقصد کے لیے کام کرتے ہوئے گزاری۔

انھوں نے بزرگ رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے بہادری اور عزم وہمت سے کشمیریوں کی قیادت کی اور بھارتی مظالم کا مقابلہ کیا۔اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سید علی گیلانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

بھارتی جرنلسٹس یونین نے کشمیری صحافیوں کوہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ وادی کشمیر میں میڈیا کو دھمکانے کے ساتھ ساتھ سائٹس کو بلاک کرنا بھی بند ہونا چاہیے تاکہ صحافی کسی خوف کے بغیر اپنا کام کر سکیں۔ ادھر دیگرصحافی تنظیموں نے کشمیری صحافیوں کی رہائشگاہوں پر پولیس چھاپوں کی مذمت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں