53

خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہےاسفند یار

خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،اسفند یار

  ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایات اور سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کی سربراہی میں خواتین کو یکساں سہولیات اور مواقع کی فراہمی کیلئے 700 ملین روپے کی لاگت سے ہر ریجن میں جمنازیم بنایا جارہا ہے۔،828 ملین کی لاگت سے 11 ہاکی ٹرفس بچھائی جارہی ہیں جن میں زیادہ تر آخری مراحل میں ہیں، ضم اضلاع میں 2204 ملین روپے کی لاگت سے گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں۔

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے سلسلے میں جون 2021 تک 150 کھیلوں کی سہولیات مکمل ہوجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں