13

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کو ترکی بہ ترکی جواب

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پہلے سب میرین بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ ملک کے اس تاریخی موقع پر صدر مون جے ان بھی موجود تھے۔ جنوبی کوریا یہ جدید ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیا کا ساتواں ملک بن گیا۔

سمندر سے طویل دوری تک مار کرنے والے اس بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر صدر مون جے ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے خلاف طاقتور مزاحمت کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔

آج ہی کے روز شمالی کوریا نے بھی اقوام متحدہ کی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس پر جنوبی کوریا نے شدید احتجاج بھی کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد خود بھی میزائل تجربہ کردیا۔

ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ ایک دوسرے کے سخت حریف شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے ایک ہی دن بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہوجو اس بات کی علامت ہے کہ خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ شروع ہوچکی ہے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے سربراہان سے خود بھی ملاقات کی تھی اور بعد ازاں دونوں حریفوں کے درمیان بھی تاریخی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم یہ ملاقاتیں اور کاوشیں بے نتیجہ ثابت ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں