40

روس سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ کی فلیٹ سے لاش برآمد

میڈیا رپورٹس کے مطابقروس سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ الیگزینڈرا جاوی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں جو ایک فلیٹ میں کرائے پر رہائش پذیر تھیں۔

پولیس نے اس حوالے سے ان کے بوائے فرینڈ کا بیان قلم بند کرلیا ہے جو ان کے ساتھ اسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا۔

عامر خان کی دونوں شادیاں کتنے برس قائم رہ سکیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزینڈرا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

انہیں فلم کنچنا 3 سے شہرت حاصل ہوئی تھی، جبکہ انہوں نے چنئی کے فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پولیس اس معاملے میں بلیک میلنگ کے زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں