27

آپس میں دم سے بندھے 5 چوہے دریافت

ریٹ کنگ یا متعدد چوہوں کی دم آپس میں بندھ جانے کے باعث وہ ایک دوسرے سے منسلک ہوجاتے ہیں اور ایسی عجیب صورتحال کو ریٹ کنگ کہا جاتا ہے۔

اس معاملے پر سولہویں صدی عیسوی میں کافی کچھ کہا گیا، لیکن حال ہی میں ایک روسی کسان نے پانچ چھوٹے چوہوں کو آپس میں دم سے بندھی   ہوئی حالت میں دریافت کیا ہے۔

اس دریافت کے بعد سائنسدان ایک بار پھر سوچ میں پڑھ گئے ہیں۔ گو کہ سائنس دان اب تک یہ معاملہ حل نہیں کرسکے ہیں کہ ان کی دم آپس میں کس طرح ایک دوسرے سے الجھ کر گٹھان کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔

یا پھر یہ کوئی قدرتی عمل ہے یا صرف انسانوں کا پیدا کردہ کوئی خام خیالی پر مبنی معاملہ ہے۔ اب روس کے ایک سیلاب زدہ کھیت سے ریٹ کنگ کا ملنا ایک بار پھر اس کے وجود پر بحث کا سبب بن رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں