31

بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ اس مون سون سیزن میں کل 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو 1975 کے بعد سب سے زیادہ بارش کا ایک ریکارڈ ہے۔

Rain in Delhi 1

دارالحکومت کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا اور پروازیں معطل ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔

Rain in Delhi 2

شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جب کہ ذرائع آمد و رفت مفقود ہوکر رہ گئے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے۔ میونسپل اداروں اور اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Rain in Delhi 3

بارشوں کا پانی مرکزی شاہراؤں اور انڈر پاسز میں جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور لوگ پیدل اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہوگئے۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے ہورڈنگز گرگئے جس کے باعث 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Rain in Delhi 4

نئی دہلی کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ریکارڈ توڑ بارش ہونے کے باوجود ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔ درجن بھر شہری مختلف واقعات میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں