30

حُسنِ جہاں کے نامزد نہ ہونے پر افسوس نہیں: کبریٰ خان

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں حُسن جہاں کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اُنہیں بالکل افسوس نہیں کہ لکس اسٹائل ایوارڈ میں اُن کے کردار  کو نامزد نہیں کیا گیا کیونکہ عزت دینے والی ذات صرف اللّہ کی ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ‘کبریٰ خان نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میرے مداح بہت اُداس ہیں کہ  حُسنِ جہاں کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد نہیں کیا گیا

مہوش حیات نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا؟

اداکارہ نے کہا کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مجھے جو پیار، محبت اور سپورٹ دیکھنے کو ملا ہے، وہ میرے لیے کسی ٹرافی سے کم نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر یہ فتح نہیں ہے تو میں نہیں جانتی کہ کیا ہے۔‘

کبریٰ خان نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ میں انتہائی مغلوب ہوں اور سب کے پیار اور سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ سب کا شکریہ مجھے ایک فاتح کی طرح محسوس کر ا نے کے لیے، ایک فاتح جسے نہ کسی اسٹیج کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی تقریب کی۔‘

دوسری جانب لکس اسٹائل ایوارڈز نامزدگیوں پر سونیا حسین پھٹ پڑیں اور انہوں نے نامزدگیوں کو ہی مسترد کردیا۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر سونیا نے لکھا کہ میں یہ دیکھ کر بہت مایوس ہوئی ہوں کہ سراب جیسے پروجیکٹس میں سے بھی ایک بھی نامزدگی سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں