30

’ہم جنس پرستوں کی شادی‘ کی حمایت میں مظاہرہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں 20 ہزار شہریوں نے ہم جنس پرست افراد کے شادی کو قانونی حیثیت دینے کی حمایت میں ’’پرائیڈ مارچ‘‘ کیا۔ مظاہرین نے بینر اُٹھا رکھے تھے جس میں ’’شادی کا حق سب کے لیے‘‘ سمیت ہم جنس پرستوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

یہ خبر پڑھیں : انڈونیشیا کا فوجی اہلکار ہم جنس پرستی پر برطرف، 7 ماہ قید

’پرائیڈ مارچ‘ کے مظاہرین نے ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے اس ماہ ہونے والے ریفرنڈم میں ہم جنس پرست کمیونیٹی کو اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا۔

یورپی ممالک میں سوئٹزرلینڈ اُن چند ممالک میں سے ایک ہے جنھوں نے تاحال ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کی اجازت نہیں دی ہے تاہم اب سوئٹزرلینڈ میں یم جنس پرستوں کو شادی کی قانونی حیثیت دینے کے لیے 26 ستمبر کو ریفرنڈم کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں