34

کرایہ دار گھر چھوڑتے ہوئے کیا چھوڑ گیا

امریکی ریاست مینے میں کرایہ دار مکان خالی کرنے کے دوران غیر قانونی جانور، 19 مکڑیاں اور ایک اژدھا بھی چھوڑ گیا جس کے نتیجے میں مالک مکان مشکل میں پھنس گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ بدھ  ایک مالک مکان کی جانب سے جانوروں کو ریسکیو کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا گیا، جس کا بتانا تھا کہ اُس کے کرایہ دار نے آج ہی مکان خالی کیا ہے اور جاتے ہوئے گھر میں ایک اژدھا اور 19 مکڑیاں بھی چھوڑ گیا ہے ۔

ریسکیو عملے کے مکان میں پہنچنے کے بعد پتہ چلا کہ 19 کی 19 مکڑیاں مر چکی ہیں جبکہ اژدھےکے پاس پینے کے لیے پان بھی موجود نہیں ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام جانور غیر قانونی طریقے سے گھر میں رکھے گئے تھے جن میں سے زندہ بچ جانے والے جانوروں کو،  جانوروں کے بہبود و بحالی سینٹر میں بھیج دیاگیا۔

کرایہ دار کی تلاش کی جا رہی ہے یا نہیں اس سے متعلق  کوئی تا حال معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں