27

نئی طرز کی برقی گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان

 امریکی الیکٹرک وھیکلز مینوفیکچررز لوسڈ موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی تیار کی جائیں گی۔

سعودی عرب میں لوسِڈ کمپنی کے نائب سربراہ سعود العسکر کی جانب سے ملک میں برقی گاڑیوں کی فیکٹری لگانے کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔

امریکی کمپنی لوسڈ (Lucid Motors) معروف کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مدِ مقابل برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے، جس میں سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے سرمایہ کاری کر کے 62 فی صد حصص حاصل کر لیے تھے، سعودی فنڈ کو امریکی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی لسٹنگ سے 22 ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا۔

بی ایم ڈبلیو کی منفرد اور دلکش الیکٹرک بائیک

پچھلے ماہ کے دوران لوسڈ کمپنی پہلی بار امریکی اسٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئی تھی اور اس کے حصص عوام کو خریداری کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ یہ کمپنی اسی برس اپنی پہلی گاڑی لوسِڈ ایئر فروخت کے لیے پیش کرے گی، جس کی امریکا میں قیمت 77 ہزار 400 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ لوسڈ ایئر ایک کلوواٹ آور میں 4.5 میل کی رینج دے گی، جو کہ ٹیسلا کی ماڈل ایس گاڑی سے زیادہ ہے، گاڑی کی ٹوٹل رینج 517 میل تک ہے، جو کہ ٹیسلا ماڈل ایس سے 26 فی صد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں