21

چین کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے وزات صحت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اب تک ملک بھر میں ایک ارب سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں جو ملکی آبادی کا 71 فیصد بنتی ہیں۔

چین کے نیشل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بھر میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی 2 ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں 18 کروڑ 40 لاکھ لوگوں  اور امریکا میں 18 کروڑ لوگوں کو مکمل کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں جب کہ پاکستان میں 2 کروڑ 24 لاکھ 1275 لوگوں کو کورونا کی دونوں خوارکیں لگائی جاچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں