33

بی ایم ڈبلیو کی منفرد اور دلکش الیکٹرک بائیک

غیرملکی میڈیا کے مطابق لگژری اور مہنگی گاڑیوں کے حوالے سے مشہور کار ساز کمپنی  بی ایم ڈبلیو نے ایک اور کانسیپٹ ماڈل کی سی ای 02 بائیک متعارف کرا دی جو 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے ۔

کار ساز کمپنی کا کانسپیٹ بائیکس تیار کرنے کا مقصد برقی گاڑیوں کے شعبے میں دیگر کمپنیوں کو ٹکر دینا ہے۔

کانسپیٹ بائیک  دو پہیوں پر مشتمل سی ای 02 بائیک ہے، یہ بائیک کمرشل بنیادوں پر تیار کی جارہی ہے۔

سی ای 02 میں 11 کلو واٹ کی بیلٹ ڈرائیو موٹر موجود ہے جو اس کو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بیٹری فل چارج ہونے کی صورت میں 90 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 120 کلوگرام وزنی بائیک میں سرکولر ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ سواری کا حصہ ہے جبکہ ایک چھوٹا ٹچ ڈسپلے رفتار اور بیٹری اسٹیٹس جیسی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کی تیاری کے بارے میں تو کچھ نہیں بتایا گیا مگر کمپنی کی جانب سے اسے تیار کیا گیا تو یہ سی ای 04 سے کافی سستی ہوگی جس کی قیمت 16 ہزار ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں