35

علیزے شاہ کو کس کی ہے تلاش؟

پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں صارفین کی جانب سے خوب تعریفیں سننے کو مل رہی ہیں۔

علیزے شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سیاہ رنگ کی فراک کے ساتھ جھمکےاور  لمبے بالوں میں اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جو اُن کے مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں۔

علیزے شاہ نے اپنی نئی تصویروں کی ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’جانے تو کہاں ہے؟‘

علیزے شاہ کی ان تصویروں پر کچھ ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں، مداحوں کا علیزے شاہ کی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اُن کی پسندیدہ پرانی علیزے شاہ واپس آ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں